14 فروری، 2017، 3:06 PM

کشمیر میں جھڑپ کے دوران مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک

کشمیر میں جھڑپ کے دوران مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں میں جھڑپ کے دوران مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں میں جھڑپ کے دوران مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق  ہندوستانی فوج نے ضلع باندی پورہ میں کارروائی کے دوران مزید 2  علیحدگی پسندوں کو ہلاک کر دیا جب کہ جھڑپوں کے نتیجے میں 8  افراد  زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 5 افراد کو چھرے والی بندوق سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ہندوستانی فوج نے حاجن کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا  احتجاج کو روکنے کے لیے بھارتی فوج نے طاقت کا استعمال کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ3 دنوں سے جاری جھڑپوں میں 2 ہندوستانی فوجی اور 10 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

News ID 1870444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha